ETV Bharat / state

کشمیر: قصابوں کی دکانیں کیوں بند رہیں؟

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 9:22 AM IST

انتظامیہ نے مٹن کی قیمت 535 روپے فی کلو گرام مقرر کی ہے جس میں 490 روپے اوجھڑی کے ساتھ جبکہ 535 روپے اوجھڑی کے بغیر مٹن کی قیمت طے کر دی گئی ہے اور امید کی جا رہی تھی کہ تمام مٹن کی دکانیں آج سے دوبارہ کھل جائیں گی۔

کشمیر: قصابوں کی دکانیں کیوں بند رہیں؟
کشمیر: قصابوں کی دکانیں کیوں بند رہیں؟

جموں و کشمیر میں مٹن کی قیمتوں کو لے کر قریب چار ماہ تک رہنے والا تعطل گزشتہ شام بالآخر ختم ہوگیا۔ تاہم گوشت آج بھی اکثر بازاروں میں نا کے برابر میسر تھا۔

دوسری جانب ضلع اننت ناگ میں آج بھی گوشت کی اکثر دکانیں بند رہیں جس کی وجہ سے آج بھی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

عام لوگوں کے مطابق اگرچہ سرکار نے گزشتہ شام کو گوشت کا ریٹ جاری کیا جس پر مٹن ڈیلر ایسوسی ایشن نے بھی اطمینان کا اظہار کیا مگر اننت ناگ میں آج بھی گوشت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

کشمیر اکنامک الائنس کے نمائندے فاروق احمد ڈار نے بدھ کے روز ہی اعلان کیا کہ مختلف مٹن ڈیلر ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں نے اس حوالے سے بات کی ہیں اور اس پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ہے کہ کل سے پورے کشمیر میں مٹن گوشت دستیاب رہے گا۔

قصاب اور مٹن ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسٹاک موجود نہیں ہیں اور لائیو اسٹاک دوسری ریاستوں سے لانے کے بعد کشمیر میں گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق اگلے چند دنوں میں کشمیر کے کسی بھی ضلع میں گوشت کی قلت نہیں پائی جائے گی اور عوام الناس سے تعاون کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ کشمیر میں مٹن کے ریٹ کے حوالے سے انتظامیہ اور مٹن ڈیلرز کے مابین قریب چار ماہ تک اختلاف رائے دیکھنے کو ملا اور اس دوران گوشت فروخت کرنے والے تمام افراد نے اپنی دکانیں بطور احتجاج کے بند رکھی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.