ETV Bharat / state

شانگس، اننت ناگ میں بندروں کی ہڑبونگ سے عوام پریشان - بندروں کی ہڑبونگ سے عوام پریشان

جنوبی کشمیر کے شانگس، اننت ناگ علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ بندروں کے خوف سے اب ہجرت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 2:28 PM IST

اننت ناگ کے شانگس علاقہ میں بندروں کے ہجوم بستیوں میں داخل ،عوام پریشان

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں بندروں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ بندروں کی وجہ سے شانگس کے کئی علاقوں میں نہ صرف خوف و دہشت کا ماحول ہے بلکہ بندر اب بندر فصلوں خاص کر سیب اخروٹ سمیت مختلف میوہ جات اور سبزیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ شانگس کے سونبرن گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بندروں کی بھرمار کے سبب ان کے علاقے میں معمولات زندگی کافی متاثر ہے اور لوگ کافی تنگ آچکے ہیں، نوبت یہاں تک آچکی ہے کہ لوگ اب ہجرت کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کئی برس قبل ان کے علاقے میں اچانک بندر نمودار ہوئے اور آہستہ آہستہ ان کی تعدا بڑھتی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بندر ہجوم کی صورت میں اچانک گاؤں میں داخل ہو جاتے ہیں جس دوران علاقے میں افرا تفری پھیل جاتی ہے۔ بندر نہ صرف ان کی فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ گھروں میں گھس کر قیمتی اشیاء کو تہس نہس کرتے ہیں، وہیں جو بھی شخص بندروں کے راستے میں آتا ہے وہ اس پر حملہ کردیتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بندروں کے حملہ میں ابھی تک دو فراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو لے کر کافی فکرمند رہتے ہیں، وہ اپنے بچوں کو نہ صرف گھروں بلکہ گھر سے باہر بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ بندر میوہ باغات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بندروں کے ہجوم سیب کے باغات پر اچانک ٹوٹ پڑتے ہیں اور فصلوں کو تباہ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیشتر کسانوں نے اپنے باغات میں کام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے، اسی طرح بندر سبزیوں اور دیگر فصلوں کو بھی برباد کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ کافی پریشان ہو چکے ہیں۔

بندروں کے خوف سے لوگ بغیر چھڑی گھروں سے باہر بھی نہیں نکل رہے ہیں، وہیں لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر بندروں کو ڈرانے کے لئے پتلے رکھے ہیں تاکہ اپنی حفاظت کو ممکن بنایا جا سکے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف کے تئیں نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ان کے علاقہ کا جائزہ نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے مسئلہ کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: گارولیا ٹاؤن کے محلے میں بندروں کے آنے سے دہشت

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جب یہ معاملہ محکمہ وائلڈ لائف کے وارڈن برائے جنوبی کشمیر، رؤف احمد زرگر، کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے منع کیا۔ تاہم زرگر نے کہا کہ ’’علاقہ کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ کی جانب سے ایک ٹیم کو جلد ہی روانہ کیا جائے گا۔‘‘ تاہم انہوں نے کہا کہ ’’جنگلات میں انسانوں کی مداخلت اور بستیوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہونے سے بندر بستیوں کا رخ کرتے ہیں۔‘‘ زرگر کے مطابق ’’انسانی بستیوں میں بندروں کی مداخلت کو روکنے کے لئے کوئی ٹھوس طریقہ کار نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کی حفاظت کو ممکن بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.