ETV Bharat / state

اننت ناگ: جی ایم سی ہسپتال میں جدید مشینریز نصب

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جدید مشینریز( ہائی ٹیک) کو نصب کیا گیا ہے۔

اننت ناگ: جی ایم سی ہسپتال میں جدید مشینریزنصب

author img

By

Published : May 23, 2021, 10:19 AM IST

سہولیات کی کمی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بننے کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گورنمنٹ میڈیکل کالج میں جدید مشینریز( ہائی ٹیک) کو نصب کیا گیا ہے۔دراصل چند روز قبل بخشی آباد اننت ناگ کی رہنے والی ایک خاتون اور اس کی بہو نے کووڈ 19 کی وجہ سے جی ایم سی اننت ناگ میں کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ دیا تھا۔ جس کے بعد لواحقین نے جی ایم سی انتظامیہ پر بد نظمی اور لاپروائی کا الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو

واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔علاوہ ازیں کووڈ 19 صورتحال کے دوران لوگوں کی جانب سے جی ایم سی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میڈیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے کہا کہ آکسیجن کے تیز اور درمیانہ بہاؤ کی فراہمی اور اس عمل کو مزید فعال بنانے کے لئے مزید پچیس (25)ہائی فُلو تھیراپی مشینریز اور پندرہ (15) ملٹی چینل مانیٹرس ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں نصب کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننتظامیہ طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہسپتال کے بنیادی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاکہ اس وبائی صورتحال میں مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جا سکے۔

ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ جی ایم سی میں تعینات ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کووڈ 19 کے علاوہ باقی مریضوں کو بہتر علاج و معالجہ بہم پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اور دوسروں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے سرکاری حکمنامہ، بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر ہر حال میں عمل کریں اور کووڈ مخالف ویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن شروع کی گئی ہیں۔

ضرورت مند افراد کسی بھی وقت ان نمبرات پر رابطہ قائم کرکے مدد طلب کر سکتے ہیں یا آپ شکایات درج کرا سکتے ہیں، نیچے دیے گئے نمبرپر ، 233410-01932 اور 233411-01932

واضح رہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ جنوبی کشمیر کا ایک واحد ہسپتال ہے جو جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع، کولگام، اننت ناگ ،پلوامہ شوپیاں کی عوام کی ضروتوں کو پورا کرتا ہے۔

جی ایم سی میں روزانہ 2000 سے زائد کووڈ19 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، جی ایم سی میں اس وقت 100 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔

ضلع بھر میں 60 علاقوں کو کنٹینمٹ زون قرار دیا گیا ہے اس وقت ضلع میں کووڈ مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 4503 ہے 8154 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 143 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.