ETV Bharat / state

Minor Dies in Achabal اچھہ بل میں درخت گرنے کی وجہ سے ایک بچہ ہلاک

author img

By

Published : Feb 19, 2023, 11:33 AM IST

اننت ناگ کے اچھہ بل میں درخت کے نیچے دبنے کی وجہ سے ایک 9 سالہ بچے کی موت ہو گئی۔

Minor boy dies after tree falls on him in Achabal

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں شام دیر گئے درخت گرنے کی وجہ سے ایک 9 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی جس کی شناخت اظہر جہانگیر ولد جہانگیر احمد گنائی ساکنہ کنگن ہال اچھہ بل کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ مقامی لوگ درخت کاٹ رہے تھے اور متوفی لڑکا اسی وقت وہاں سے سائیکل پر سوار ہوکر گزر رہا تھا، ٹھیک اسی وقت ایک درخت اس بچے کے اوپر گر گیا۔ اس حادثے میں وہ بچہ درخت کے تنے کے نیچے دب گیا۔

مزید پڑھیں:

Dead Dody Found in Waskura گاندربل میں ایک شہری کی لاش برآمد

Unidentified Body Recovered in Srinagar: سرینگر کے کرن نگر علاقے سے عدم شناخت لاش برآمد
جائے وقوع پر موجود لوگوں نے اس بچے کو آناً فاناً نزدیکی اسپتال منتقل کیا، لیکن وہاں پہنچاتے ہی ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد بچے کی لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔ لاش کے گھر پہنچتے ہی اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورہ علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ متوفی کو سپردِ خاک کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.