ضلع اننت ناگ کے سنگم، بجبہاڑہ علاقہ میں اتوار کی شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے ایک بنکر پر گرینیڈ داغا۔ گرنیڈ دھماکہ بنکر سے باہر ہوا۔ اس حملے میں دو مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وہیں، زخمیوں میں سے ایک کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ اور دوسرے شخص کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت عبد الحمید اور عرفان احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
حملے کے بعد علاقہ میں کھلبلی مچ گئی۔ لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے اور دکانداروں نے اپنی دکانوں کے شٹر بند کیے۔
یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ اپنی پارٹی کے ذریعہ ہی بحال ہو گا: الطاف بخاری
اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔