اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک پولیس ٹیم پر حملہ کیا گیا جس میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ عسکریت پسند آج رات 8.30 بجے اننت ناگ کے علاقے لیزبل کے قریب پولیس پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بنائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے بعد مسلح عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:
Terror Funding Case: شبیر شاہ کی درخواست ضمانت مسترد
حملے کے بعد سیکوریٹی فورسس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کی تلاش کی جارہی ہے۔