ETV Bharat / state

Mentally Challenged Man Kills Three ذہنی مریض کے حملہ میں تین ہلاک، چار شدید زخمی - ذہنی طور کمزور ایک شخص حملہ آور

ذہنی طور کمزور ایک شخص نے مبینہ طور اپنے اہل خانہ سمیت دیگر افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ Mentally challenged man kills Three in Ashmuqam

1
1
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 11:55 AM IST

Updated : Dec 23, 2022, 3:09 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعے کی صبح دماغی طور معذور ایک شخص نے مبینہ طور پر لوگوں پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ذہنی طور معذور ایک شخص نے لوگوں پر لاٹھی سے اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت کم سے کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔Attack of Mentally challenged man in South Kashmir

ذہنی مریض کے حملہ میں دو ہلاک، چار شدید زخمی

پولیس نے حملہ آور ذہنی مریض کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت جاوید حسن راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ذہنی مریض نے پہلے اپنے والدین پر حملہ کیا اور اس کے بعد باہر آکر لوگوں پر حملہ آور ہوا۔ Mentally challenged man Attacks People in Anantnag

متوفین کی شناخت غلام نبی خادم ولد اسد اللہ، حفیظہ بیگم اور محمد امین شاہ ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدا لرحمان وانی ولد محمد امین وانی، محمد سلطان ولد محمد یوسف ساکنان عشمقام کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس ناخوشگوار واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصہ اور سراسیمگی کا ماحول ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق یہ علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ ہے۔ Mentally challenged man kills three People in South kashmir

مزید پڑھیں: Mentally Challenged Man Lynched: بیربھوم ضلع میں ذہنی طور پر معذور شخص ہجومی تشدد کا شکار

Last Updated : Dec 23, 2022, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.