ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی میوہ کاشتکاروں اور تاجروں سے میٹنگ

author img

By

Published : May 28, 2021, 10:22 PM IST

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر (پی اینڈ ایم) وشیش پال مہاجن نے ضلع اننت ناگ کے میوہ کاشتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ایک میٹنگ منعقد کی۔

Meeting of Director Horticulture with fruit growers and traders
ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی میوہ کاشتکاروں اور تاجروں سے میٹنگ

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہا کہ محکمہ باغبانی میوہ صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

میٹنگ کا مقصد میوہ صنعت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا اور صنعت کو حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

ڈائریکٹر نے میوہ کاشتکاروں اور تاجروں کے تجاویز اور مطالبات سنے اور ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میوہ صنعت کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنانے، پیداواری صلاحیت میں اضافے اعلی کوالٹی کو رائج کرنے اور صنعت کو جدید طرز عمل پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مہاجن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ جبلی پورہ ہائی ٹیک فروٹ منڈی کے کام کاج کی بحالی اور دکانوں کی الاٹمنٹ،بیداری کیمپس، گریڈ سی فروٹ کے لئے سرکاری اسکیم و دیگر ضروری معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔

میٹنگ کی میزبانی ایریا مارکیٹنگ افسر اننت ناگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی اینڈ ایم نے کی۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام فیلڈ کارکنوں نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.