ETV Bharat / state

Medical Camp in Nowgam shangas نوگام شانگس میں مفت میڈیکل کیمپ - ویلی آف ویلنس

اننت ناگ کے نوگام شانگس میں فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ Free Medical Camp In Nowgam

نوگام شانگس میں مفت میڈیکل کا انعقاد
نوگام شانگس میں مفت میڈیکل کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 10:30 AM IST

نوگام شانگس میں مفت میڈیکل کا انعقاد

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے نوگام شانگس علاقے میں فوج کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران فوج کے طبی ماہرین نے علاقہ کے 300 سے زائد لوگوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے علاقے میں معقول طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً فوج کی جانب سے ہمارے اس علاقے میں ایسے میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اور علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ لوگوں کے مطابق فوج کی جانب سے طبی سہولیات کے علاؤہ بھی ہمارے علاقے میں بہت ساری خدمات انجام دے رہے ہیں جیسے کہ بہت جگہوں پر بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کئے اور کچھ علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

یہ فوج کا ایک مستقل عزم رہا ہے کہ وہ مقامی آبادی کے ساتھ جڑیں اور افواج پر اعتماد کو بڑھائے۔ اس خراب موسم میں دور دراز کے علاقوں میں مقامی لوگوں کو طبی مدد فراہم کرنے کے لیے 'ویلی آف ویلنس' میڈیکل کیمپ کا انعقاد چنار اے ڈے (بی ڈی ای)کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے نوگام شانگس میں کیا گیا۔ سیول اور آرمی کے ڈاکٹرز اور معاون عملہ نے مقامی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی تجویز کردہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔ 300 سے زیادہ بچوں، خواتین اور مردوں نے اس مفت کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں : Pesticide Awareness Programme اننت ناگ میں میوہ اور فصل دوا پاشی سے متعلق بیداری پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.