ETV Bharat / state

فوج کی 19 آر آر کی جانب سے اندو شانگس میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے علاقے میں معقول طبی سہولیات کا انتظام نہیں ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً فوج کی جانب سے ان پسماندہ علاقوں میں ایسے میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔

medical-camp-at-andoo-shangas-by-army-19-rr
فوج کی 19 آر آر کی جانب سے اندو شانگس میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 6:20 PM IST

ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقہ اندو شانگس میں فوج کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران فوج کے طبی ماہرین نے علاقہ کے سینکڑوں لوگوں کا علاج و معالجہ کیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی۔ علاج کی سہولت حاصل کرنے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔

ویڈیو
مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمارے علاقے میں معقول طبی سہولیات کا انتظام نہیں ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً فوج کی جانب سے ان پسماندہ علاقوں میں ایسے میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے اور علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ لوگوں کے مطابق فوج کی جانب سے طبی سہولیات کے علاؤہ بھی ہمارے علاقے میں بہت ساری خدمات انجام دے رہے ہیں، جیسے کہ بہت جگہوں پر بجلی کے ٹرانسفارمر نصب کیے اور کچھ علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی گئی ہیں۔'

میڈیکل کیمپ میں لوگوں کا علاج و معالجہ کرنے والے ڈاکٹر پردیپ نے ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ فوج کی جانب سے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سال میں تقریباً 30 سے 40 میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عوام کی مدد کی جا سکیں۔ لیکن گذشتہ کچھ وقت سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہم ایسے میڈیکل کیمپس کا اہتمام نہیں کر پائے تھے۔ آج ہم نے ایس او پیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے لوگوں کے لیے ماسک اور گلوؤز مہیا کیے اور سماجی فاصلہ کے ساتھ لوگوں کا علاج و معالجہ کیا۔ اور آنے والے دنوں میں اور بھی بہت ساری جگہوں پر ایسے میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.