ETV Bharat / state

MC Bijbehara Prez Lost Floor Test: میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے صدر فلور ٹیسٹ میں ناکام - ماجد نبی خان فلور ٹیسٹ میں ناکام

میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے صدر ماجد نبی خان فلور ٹیسٹ میں ناکام رہے۔ آٹھ منتخب کونسلرز نے ان کے خلاف جبکہ محض 6 کونسلرز نے ان کے حق میں ووٹ ڈالے۔ Municipal Committee Bijbehara Floor Test

MC Bijbehara Prez Lost Floor Test: میونسپلکمیٹی بجبہاڑہ کے صدر فلور ٹیسٹ میں ناکام

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 7:53 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ (ایم سی بی) کے صدر ماجد نبی خان فلور ٹیسٹ میں ناکام رہے۔ آٹھ منتخب کونسلرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ جبکہ ان کے حق میں محض 6کونسلرز نے ووٹ ڈالے۔ عدالت عالیہ کی ہدایت پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی میر وجاہت کی نگرانی میں ووٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ MC Bijbehara Prez Lost Floor Test

میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے صدر فلور ٹیسٹ میں ناکام

ایگزیکٹیو آفیسر سہیل ملک نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ ’عدالت عالیہ کی ہدایت پر ماجد خان کے خلاف فلور ٹیسٹ کیا گیا۔ ووٹنگ کا عمل سب جج میر وجاہت (سیکریٹری ڈی ایل ایس اے اننت ناگ) کی نگرانی میں کیا گیا۔‘‘ فلور ٹیسٹ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’16 میں سے محض 6 کونسلرز نے موجودہ صدر ماجد خان کے حق میں ووٹ ڈال کر ان کی حمایت کی، جبکہ آٹھ کونسلرز نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ غیر حاضر دو کونسلرز میں سے ایک نے (بذریعہ فون) صدر کے حق میں حمایت کی جبکہ دوسرے کونسلر کے ساتھ فون پر رابطہ قائم نہ ہو سکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سب جج اننت ناگ کی جانب سے رپورٹ تیار کرکے عدالت عالیہ روانہ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.