اننت ناگ میں حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے کھرم علاقہ میں محکمہ مال کے عہدیداروں نے دورہ کر کے مختلف مارکٹس میں چیکینگ کی۔
اس موقع پر محکمہ محصولات کے ایک عہدیدار نے بتایا ’انہیں کچھ دنوں سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں گراں فروشی عروج پر ہے اور متعدد دکانداروں کی جانب سے زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔
مقامی لوگوں کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد محکمہ محصولات کے افسران حرکت میں آگئے اور آج دن بھر بازار کی چیکنگ کی گئی۔ چیکنگ کے دوران کئی دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔
واضح رہے کہ موسم سرما میں جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے وادی میں گراں فروشی عروج پر پہنچ جاتی ہے جس کے سبب وادی کے لوگوں کو گو نا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔