ETV Bharat / state

اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے مشاعرہ منعقد - اردو مشاعرہ

Maraz Adbi Sangam Mushaira Program شعراء نے مراز ادبی سنگم کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہتر پلیٹ فارم مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نئے اور ابھرتے ہوئے قلمکاروں کو نہ صرف حوصلہ ملے گا، بلکہ اس سے زبان و ادب کو فروغ ملتا ہے۔

maraz-adbi-sangam-organised-mushaira-at-dooru-shahabad-anantnag
Etv Bharatاننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے مشاعرہ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 5:48 PM IST

اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے مشاعرہ منعقد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے شعراء کا قصبہ کہلانے والے ڈورو شاہ آباد میں مراز ادبی سنگم کی جانب سے ایک مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ ڈورو شاہ آباد میں جنم لینے والے معروف شعراء اور ادیب رسول میر اور محمود گامی کی یاد میں منعقد کیا گیا۔
محفل مشاعرہ میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعراء خاص کر نوجوان شعراء نے حصہ لیا،جبکہ معروف شاعر اور قلمکار ڈاکٹر علی شیدا ،ریاض انزنو،ڈاکٹر نثار ندیم ،نادم شوقیہ، اظہار مبشر،مظفر دلبر سمیت کئی دیگر شعراء اور ادیب بھی موجود رہے۔

اس موقعہ پر نوجوان شعراء نے اپنا معیاری کلام حاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے داد وتحسین حاصل کی اور انہیں اپنے کلام سے محظوظ کیا۔شعراء نے مراز ادبی سنگم کی اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہتر پلیٹ فارم مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے نئے اور ابھرتے ہوئے قلمکاروں کو نہ صرف حوصلہ ملے گا، بلکہ اس سے زبان و ادب کو فروغ ملتا ہے اور انہیں اپنا کلام وادی کے نامور ادیبوں کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اردو اور کشمیری زبان ادب کے محبّان نے کہا کہ کشمیر میں تخلیقی صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے، تاہم اردو اور کشمیری زبان و ادب کی ترقی اور ترویج کے لئے نئی نسل کو رہنمائی اور رہبری کرنے کی کافی ضرورت ہے۔تاکہ نئے شعراء اور قلمکاروں کے مسقبل کو تابناک بنایا جا سکے اور اس سے وابستہ نامور شخصیات کی روایت کو زندہ رکھا جائے ۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.