ETV Bharat / state

Literary Event in Anantnag: اننت ناگ میں محفل مشاعرہ، ادبی کتب کی رسم رونمائی - مراز ادبی سنگم

اننت ناگ میں منعقدہ ادبی تقریب کے دوران مقررین نے کشمیری اور اردو زبان و ادب کے تئیں مقامی مصنفین، شعراء کی خدمات کو سراہا۔ Literary Event Organised in Anantnag

اننت ناگ میں محفل مشاعرہ، ادبی کتب کی رسم رونمائی انجام

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 4:50 PM IST

اننت ناگ: مراز ادبی سنگم اور اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ٹاؤن ہال اننت ناگ میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ Maraz Adabi Sangam Holds Literary Event in Anantnag تقریب میں محفل مشاعرہ سمیت کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ تقریب میں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب غلام نبی آتش کے علاوہ وادی کے کئی سرکردہ ادباء، شعراء و قلمکاروں نے شرکت کی۔

اننت ناگ میں محفل مشاعرہ، ادبی کتب کی رسم رونمائی انجام

تقریب میں مقامی مصنفین - اظہار مبشر اور یوسف جہانگیر کی تصنیف کردہ تین کتابوں کی رسم اجراء انجام دی گئی۔ Anantnag Literary Event تقریب کے دوران مقررین نے کشمیری اور اردو زبان و ادب کے تئیں مقامی مصنفین، شعراء کی خدمات کو سراہا۔ وہیں کشمیری زبان کو تقویت بخشنے کے حوالے سے متعلقین کے کردار اور عدم توجہی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ادبی تقریب کے آخر میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی مقامی شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی۔ Mushaira in Anantnag منتظمین کے مطابق پچاس کے قریب زیر طباعت کتابیں کورونا وائرس کے سبب تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کتابوں کی رسم رونمائی بھی انجام دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Literary Event in Pulwama: ساہتیہ اکادمی کے زیر اہتمام پلوامہ میں ادبی تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.