ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے میراتھن دوڑ کا اہتمام - چنار ایئر ڈیفنس بریگیڈ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھندرو شانگس علاقے میں فوج کی چنار کارپس اور 127 انفنٹری کی جانب سے میریتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔

فوج کی جانب سے میراتھن دوڈ کا اہتمام
فوج کی جانب سے میراتھن دوڈ کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 11:05 PM IST

نوجوانوں کو منشیات کی لت اور سماجی برائیوں سے دور رکھنے کے سبب فوج کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں میریتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔

فوج کی جانب سے میراتھن دوڈ کا اہتمام
فوج کی چنار کارپس اور 127 انفنٹری کی جانب سے کھندرو شانگس کے علاقہ میں اس دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 184 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس موقعہ پر موجود برگیڈیر ترون نرولا ،چنار ایئر ڈیفنس بریگیڈ، کرنل دھیرج کمار 127 ایئر ڈیفنس ریجمنٹ اور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ،کے کے سدھا نے میراتھن ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوڑ شانگس علاقہ سے شروع کی گئی جو کھندو میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں اسکول کھلے، طلبا کے چہروں پر خوشی کے آثار

اس موقعہ پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس دوران سبقت لے جانے والے پہلے بیس فاتح شرکاء کو سونے کے تمغے اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جس میں بالترتيب دس لڑکے اور دس لڑکیاں شامل ہیں۔

چنار ایئر ڈیفنس بریگیڈ ترون نرولا نے کہا کہ ریس میں امید سے زیادہ بچوں کی شرکت سے وہ کافی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات میں کافی تبدیلی آئی ہے جس کی مثال آج دیکھنے کو ملی

ریس میں شامل ہونے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور فوج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بھی اس طرح کے پروگرامز کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قدم سے نوجوان نہ صرف جسمانی طور تندرست رہیں گے بلکہ منشیات کے استعمال اور سماجی برائیوں سے بھی پاک رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.