ETV Bharat / state

کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 7:53 PM IST

Mushaira In Kokernag بزم ادب برنگ کوکرناگ کی جانب سے منعقدہ ادبی تقریب میں مقامی شعراء، قلمکاروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔

کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام
کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام
کوکرناگ میں ادبی تقریب منعقد، چار کتابوں کی رسم رونمائی انجام

اننت ناگ (جموں کشمیر) : مراز ادبی سنگم کی سرپرستی میں ’’بزم ادب برنگ، کوکرناگ‘‘ کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا۔ تقریب میں ردا مدثر نے تنظیمی معاملات پر مختصر روشنی ڈالی جبکہ منظور خالد نے تنظیم سے وابستہ اور علاقے کے کئی معتبر شعراء کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جن میں عبد السلام کوندرو، میر شاکر، مقبول ساحل، سروانند کول پریمی، اسد میر، مولوی احمد دین، غلام حسن دانش وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اجلاس کی صدارت یوسف جہانگیر نے کی جبکہ اظہار مبشر، رشید صدیقی اور منظور خالد بھی ایوان صدارت میں شامل تھے۔

تقریب میں مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکریٹری اظہار مبشر نے کہا کہ ’’ادبی لحاظ سے علاقہ برنگی بہت زرخیز ہے اور بزم ادب برنگ کی طرف سے منعقد کی گئی اس تقریب کی بدولت کئی بہترین نوجوان قلمکار بھی دریافت ہوئے ہیں، جس کیلئے منعقدین مبارک کے مستحق ہیں۔‘‘ مراز ادبی سنگم کے سابق صدر یوسف جہانگیر نے اپنے صدارتی خطبے میں تقریب کے حوالے سے کہا کہ ’’ایسی تقاریب کا انعقاد کرنا دور حاضر میں بہت ہی مشکل ہے مگر یہ وقت اہم کی ضرورت بھی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کے منتظمین کو علاقے کے دوسرے گمنام قلمکاروں کو دریافت کرنے کی سعی کرنی چاہیے۔ انہوں نے نوجوان ادیبوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ بہترین اور معیاری شعر کہنے کیلئے انہیں بہترین اور معیاری شاعری کا سنجیدگی سے مطالعہ کرنا چاہئے۔ یوسف جہانگیر نے پیش کئے گئے معیاری کلام پر اظہار اطمینان کیا اور مسرت کا بھی اظہار کیا۔

تقریب میں بزم ادب برنگ کے کنوینر عبد السلام کوثر نے بستر علالت پر ہی فون کے ذریعے منتظمین کا ادبی تقریب منعقد کرنے اور مہمانوں کو اس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں عبدالسلام کوثر کے شعری مجموعہ ’’صدائے کوثر‘‘ اور نثری مجموعہ ’’ہدیہ کوثر‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ اس کے علاوہ ماسٹر غلام نبی زاگو شاہینؔ کی تحریر کردہ منظوم ’’قصہ حضرت ابراہیم‘‘ اور مولانا روم کے داستان ’’پیر چنگی‘‘ کے کشمیری ترجمہ کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

مزید پڑھیں: Mushairas in South Kashmir: اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کلچرل اکادمی کی منفرد پہل

تقریب میں ایک شاندار مشاعرہ کا بھی اہتمام ہوا جس میں جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع سے آئے ہوئے شعراء نے شرکت کی۔ جن میں معراج الدین بٹ، اطہر رشید، عبدالقدوس لون حیران، آغا عیاش، محمد رمضان میر، یحیی توصیف، منظور منظر، محمد نعیم خان، تنہا طارق، راجا مظفر، ریاض انزنو، ناصر منور، رشید صدیقی، اظہار مبشر، منظور خالد، شیخ عبید گل، ساگر سلام، محمد حنیف، منظم منظور شاذ، منتظر یاسر، میر روشن خیال، پرویزگلشن اعظم فاروق، یوسف جہانگیر اور ردا مدثر شامل تھے۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ردا مدثر نے انجام دئے جبکہ منظور خالد نے مہمانوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں موجود مراز ادبی سنگم کے جملہ اراکین نے بزم ادب برنگ کو ایک فعال ادبی تنظیم بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہوئے منتظمین کو مزید ادبی پروگرام منعقد کرانے اور زبان و ادب کی خدمت کرنے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.