پورٹل کے افتتاح ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کمار سدھا نے ایڈیشنل ڈی سیز و ڈائریکٹر انفارمیٹیکیس جان مبارک کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس پورٹل کی مدد سے ریڈ زون علاقوں کے ساتھ ساتھ قرنطینہ مراکز میں اسٹاک سپلائی پوزیشن، لوگوں و حاملہ خواتین کے لئے ایمرجنسی کی صورت میں امداد رسائی و دیگر امورات کو پورا کیا جائے گا۔
ڈی سی کے مطابق آئندہ دنوں میں ریڈ زونز میں کام کرنے والے عملے و افسران کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر تربیت دی جاۓ گی۔