ETV Bharat / state

Man killed in Mattan Anantnag مٹن اننت ناگ میں جھگڑے میں ایک شخص ہلاک - مٹن اننت ناگ میں جھگڑے میں ایک شخص ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں منگل کی شام جھگڑے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

Man killed in Scuffle in Mattan Anantnag

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 8:48 AM IST

اننت ناگ: ذرائع کے مطابق پائیبگ علاقے میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس دوران مبینہ طور پر ایک فریق نے دوسرے فریق پر لکڑی سے وار کیا، جس کے نتیجے میں اس شخص کی موقعے پر ہی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا اور اس واقع سے متعلق مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا، جس کے بعد پولیس کی ٹیم حقائق کا پتہ لگانے کے لیے موقعے پر پہنچ گئی۔"
رابطہ کرنے پر ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران ایک شخص کو دوسرے شخص نے مارا۔ اہلکار نے بتایا کہ "اس شخص کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اہلکار نے متوفی کی شناخت فیضان نبی بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن پہرو اننت ناگ کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Incidents in Budgam بڈگام میں دو الگ الگ حادثات میں دو افراد ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جہاں پر دو فریقوں کے آپسی جگڑے میں کسی نہ کسی کی موت واقع ہوئی ہے اور کئی جگہوں پر زمین کے تنازع کو لیکر کئی لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.