ETV Bharat / state

Man injured in bear attack: ریچھ کے حملہ ایک شخص زخمی - اننت ناگ ریچھ حملہ

وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں خاص کر ریچھ کے حملوں میں ہو رہے اضافے پر لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔

ریچھ کے حملہ ایک شخص زخمی
ریچھ کے حملہ ایک شخص زخمی
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 8:21 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقہ میں ریچھ نے ایک شخص پر حملہ کرکے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا۔ ریچھ کے حملہ کے بعد زخمی ہوئے شخص کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے پبلک ہیلتھ سنٹر ویری ناگ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ ریفر کر دیا گیا۔ زخمی ہوئے شخص کی شناخت محمد یعقوب نائیک ولد غلام حسن نائک ساکنہ بٹاگنڈ، ویری ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق یہ شخص اپنے گاؤں کے قریب سیب کے باغ میں کچھ کام کر رہا تھا کہ اچانک ایک ریچھ نے اس پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آس پاس کے لوگ فوری طور پر مدد کو پہنچے اور انہوں نے شور مچایا جس کے سبب ریچھ وہاں سے بھاگ نکلا۔ مقامی باشندوں نے خون میں لت پت محمد یعقوب کو فوری طور پر نزدیک اسپتال پہنچایا۔

مزید پڑھیں: tral man injured in bear attack: ترال، ریچھ کے حملہ میں شہری زخمی

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے کے دوران ریچھ کے حملہ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ادھر، مقامی پولیس سمیت محکمہ وائلڈ لائف عملہ نے گزشتہ شام سے ہی ریچھ کو پکڑنے کے لیے مشترکہ طور آپریشن شروع کیا اور مختلف مقامات پر پھندے نصب کیے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں گزشتہ شام ریچھ کے حملے میں ساٹھ سالہ شہری زخمی ہو گیا، زخمی ہوئے شہری کو سب ضلع اسپتال ترال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہتر علاج و معالجہ کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.