بدھ کے دوپہر فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے گڈول علاقہ میں ایک ناکہ قائم کیا۔
حفاظتی اہلکاروں کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران ایک کار سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔ جس میں اے کے 47 رائفل کی چند گولیاں اور ایک گرینیڈ شامل ہیں۔
جس گاڑی سے اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے اس گاڑی کو ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔