ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کو نوشہرہ، کھرم سے جوڑنے والی مہند - وپزن رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ Bijbehara Link Road Dilapidatedرابطہ سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ چند سال قبل محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے مہند - وپزن رابطہ سڑک کی میکڈمائزیشن کی گئی تاہم انکے مطابق ’’میگڈمائزیشن میں ناقص مواد استعمال میں لائے جانے سے سڑک چند ماہ بعد ہی خستہ حالی کی شکار ہو گئی۔‘‘ Mahand Wopzan Link Road in Bijbehara Dilapidatedانہوں نے کہا کہ ’’خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں خاص کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے اور طلبہ کو اسکول و کالج جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سڑک کی تعمیر و تجدید کے حوالے سے اُنہوں نے کئی بار محکمہ تعمیرات کے دروازے کھٹکھٹائے Mahand Wopzan Link Road in Bijbehara Dilapidatedتاہم ’’حکام کی جانب سے لوگوں کو راحت پہنچانے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘
مزید پڑھیں: Dilapidated Link Road in Ganderbal Irks residents : گاندربل، خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو مشکلات
انہوں نے مزید کہا کہ چند دو کلو میٹر طویل رابطہ سڑک اکثر مقامات پر خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔ انہوں نے حکام سے رابطہ سڑک کی مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔