ETV Bharat / state

ماگرے پورہ گڑول بنیادی سہولیات سے محروم

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 2:15 PM IST

ماگرے پورہ گڑول کے لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی نے انہیں برسوں سے پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ کی خواتین کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

Magraypora Gadol lacks basic facilities
ماگرے پورہ گڑول بنیادی سہولیات سے محروم

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی اگر بات کریں تو یقیناً انسان کے ذہن میں یہاں کا آب وہوا، صاف وشفاف پانی، ندیوں نالوں اور گلیشروں کا خیال من میں ابھر آتا ہے۔ لیکن ستم ذریفی یہ ہے کہ کوکرناگ کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں کے لوگ بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔
وادی میں رواں برس شدید ترین گرمی ریکارڈ کی گئی۔ گرمیوں کےان ایام میں کوکرناگ کے متعدد علاقے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں۔ جبکہ محکمہ جل شکتی لوگوں کو راحت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ایسے میں ماگرے پورہ گڈول کوکرناگ کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجور ہیں۔ جس کے سبب مقامی لوگ مختلف امرض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ماگرے پورہ گڑول کے لوگوں کے مطابق محکمہ جل شکتی نے انہیں برسوں سے پانی جیسی بنیادی سہولیت سے محروم رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی علاقہ کی خواتین کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے ندی نالوں سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔

ماگرے پورہ گڑول بنیادی سہولیات سے محروم
لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں جتنے بھی پانی کے چشمے تھے، خشک سالی کی وجہ سے وہ سوکھ گئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگرچہ محکمہ جل شکتی نے لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چند برس قبل علاقہ میں پانی کی ٹینکی کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم کئی برس گزر جانے کے بعد مذکورہ ٹینکی کا کام ابھی بھی پائے تکمیل تک نہیں پنہچا۔ یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں لایا گیا، تاہم تحصیل انتظامیہ نے آج تک ان کے مشکلات کا ازالہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19: جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع
اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے اسیسٹنٹ ایگزیکیوٹو انجینئر جاوید احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ کو کھٹانہ پورہ کی اسکیم سے پانی فراہم کیا جائے گا۔ جبکہ ماگرے پورہ میں زیر تعمیر پانی کی ٹینکی کو فی الحال بند کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں۔ اے ای ای نے نمائندہ کو یقین دلایا کہ علاقہ کے لوگوں کو ایک ماہ کے اندر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.