ETV Bharat / state

Tarigami on Inclusion of Non local کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق صرف کشمیری عوام کو ہے، محمد یوسف تاریگامی - پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی

اننت ناگ میں جموں کسان تحریک کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تاریگامی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود میں بالکل ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق کشمیری عوام کاہی ہیں : محمد یوسف تاریگامی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:47 PM IST

اننت ناگ: پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ صرف یہاں کے لوگ کر سکتے ہیں اور چیف الیکٹرولر افسر کی جانب سے مجوزہ آل پارٹیز میٹنگ میں بھی پی اے جی ڈی اس بات کو دہرائے گی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'جموں کشمیر سے باہر کے لوگوں کی یہاں کے الیکٹرولر عمل میں مداخلت کی جو بات سامنے آئی ہے ہم اس کے حق میں نہیں ہے۔ کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق صرف کشمیری عوام کو ہے اور کھبی اس میں کسی مداخلت کو تسلیم نہیں کی جائے گی۔ غیر مقامی ووٹروں کی شمولیت کی مخالفت جاری رکھیں گے۔ اننت ناگ میں جموں کسان تحریک کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں تاریگامی نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ کسان تحریک سربراہ غلام نبی ملک و دیگر متعلقین بھی تھے۔

اس موقع پر تاریگامی نے کہا کہ سرکار کسانوں کی فلاح و بہبود میں بالکل ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق 370 کے خاتمے کے بعد ابھی تک کسانوں کو کسی بھی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ اگرچہ کئی کمیشن عمل میں لائے گئے مگر کسانوں کو راحت فراہم نہیں کی گئی۔ کسانوں کو اپنا مال منڈیوں میں سستے داموں میں فروخت کرنے کے لئے مجبور کیا گیا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ کسانوں کی مالی حالات اور محنت کو نظرانداز نہ کیا جائے ارو ان کی باز آبادکاری کے لیے ان کے مال کو معقول دام فراہم کرنے کے لیے ایک اچھی مارکیٹ فراہم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: All party Meeting in Jammu جموں کے نرواچن بھون میں آج آل پارٹی میٹنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.