ETV Bharat / state

اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیس کی مدد سے لاک ڈاؤن کو مکمل طور نافذ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 10:17 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے کے سدھا کی جانب سے با ضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے مدنظر احتیاطی طور پر تین روز تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن فی الحال 21، 22 اور 23 اگست تک نافذ رہے گا۔

اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
اننت ناگ میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ
ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور بند رہے گا۔ایس پی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے قصبہ کے اہم مقامات پر ناکے قائم کریں اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنائیں۔وہیں تمام تحصیلداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیس کی مدد سے لاک ڈاؤن کو مکمل طور نافذ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں ابھی تک 1946 لوگ کوروناوائرس کی زد میں آ چکے ہیں، جن میں سے 1495 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وبا سے 43 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں ضلع میں اس وقت 408 کورونا کے فعال کیسز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.