ETV Bharat / state

لاک ڈائون: پہلگام کے باغات سیاحوں سے خالی، نوجوان بے روزگار

کشمیر کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے شعبہ سیاحت لاک ڈائون کی وجہ سے بے حد متاثر ہوا ہے، اور اس شعبے سے وابستہ افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

لاک ڈائون: پہلگام کے باغات سیاحوں سے خالی، نوجوان بے روزگار
لاک ڈائون: پہلگام کے باغات سیاحوں سے خالی، نوجوان بے روزگار
author img

By

Published : May 27, 2020, 5:09 PM IST

وادی کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے وہیں یہاں کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جانے والے شعبہ سیاحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

بے پناہ حسن اور قدرتی نظاروں سے مالا مالا سیاحتی مقام پہلگام تشنہ سیاح ہے۔ پہلگام کے ہوٹل مالکان شدید مالی مشکلات سے دو چار ہیں اسکے علاوہ سیاحت سے جڑے دیگر افراد بھی کسمپرسی کے ایام گزار رہے ہیں۔

لاک ڈائون: پہلگام کے باغات سیاحوں سے خالی، نوجوان بے روزگار

گزشتہ برس مرکزی سرکار کی جانب سے آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35اے کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کی منسوخی سے قبل ہی گورنر انتظامیہ نے وادی میں موجود سیاحوں اور یاتریوں کو فوری طور کشمیر چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹنے کی ہدایات دی تھیں، جس کے بعد سے کشمیر میں شعبہ سیاحت مکمل طور ٹھپ ہے۔

شعبہ سیاحت سے جڑے افراد رواں برس حالات میں بہتری اور سیاحوں کی آمد کے منتظر تھے، تاہم لاک ڈائون نے انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پہلگام میں شعبہ سیاحت سے جڑے افراد نے کہا کہ وہ اس وقت مالی تنگ دستی کے شکار ہیں۔

کشمیر کے صحت افزا مقام پہلگام میں شعبہ سیاحت سے نہ صرف ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان بلکہ ٹرانسپورٹرس، گائیڈ اور دیگر کئی افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق پہلگام کی اکثر آبادی شعبہ سیاحت سے منسلک ہے، اور لاک ڈائون کی وجہ سے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کے باغات سنسان ہیں ’’جس کی وجہ سے انکا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ اس وقت دوسروں کی مدد کے محتاج ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.