ETV Bharat / state

اننت ناگ میں کرفیو کے نفاذ میں سختی

اننت ناگ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو قابو میں کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے چین کو توڑنے کے لیے 24 اپریل کی شام 8 بجے سے دوشنبہ 26 اپریل کی صبح 6 بجے تک مکمل  لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

lockdown in anantnag to control corona
اننت ناگ میں کرفیو کے نفاذ میں سختی
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 12:58 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور مارکیٹ میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ نے گزشتہ شام نیا حکم جاری کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

اننت ناگ میں کرفیو کے نفاذ میں سختی

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے گزشتہ روز ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق سنیچر 24 اپریل کی شام 8 بجے سے دوشنبہ 26 اپریل کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاون نافذ رہے گا۔

آج اننت ناگ قصبہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے، قصبہ اننت ناگ کے اندرونی علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کرفیو کو سختی سے نافذ کیا جاسکے۔

اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ ضلع میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کو قابو میں کرنے اور کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اگر کوئی بھی شخص کرفیو کی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.