ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ بجلی کے خلاف خاموش احتجاج - بحکوں میں قیام پذیر

لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ بجلی پہلے 149 روپے بل بھیجتا تھا لیکن اب 375 روپے بل آتا ہے۔

Protest
خاموش احتجاج
author img

By

Published : Apr 3, 2021, 9:52 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع رین آتھر کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے ماہانہ بجلی بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خاموش احتجاج

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک پسماندہ قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔ گجر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً چھ مہینوں کے لیے اپنے مال مویشیوں کو لے کر بحکوں میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے گھروں میں چھے مہینوں تک تالا لگا ہوتا ہے، جس کے برعکس ان کو اُن چھ مہینوں کے بل بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے ان کے یہاں بجلی بل 149 روپے کے حساب سے ادا کرنا پڑتا تھا، تاہم محکمہ نے اُس معاملے میں بےتحاشا اضافہ کرتے ہوئے 149 کے بجائے 375 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، جو ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں اکثر لوگ غریبی کی زندگی گزار رہے ہیں، جن کے لیے 375 روپے کی ادائیگی کرنا ناممکن ہے۔

لوگوں نے بجلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پسماندہ لوگوں کی فریاد کو سنیں اور ان کے مطالبے پر نظرثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: سرہامہ جنگل میں آتشزدگی

ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ مسئلہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر فیاض احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ حکومت نے دو سال قبل ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت صارفین کے بل میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جو لوگ چھ مہینوں کے لیے کسی دوسری جگہ کا انتخاب کرتے ہیں، اس کے لیے اب تک کوئی ٹیرف پلان نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اُس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ ان معاملات میں کچھ کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.