ETV Bharat / state

اننت ناگ: دیہی علاقوں کے افراد دہائیوں سے سڑک کی خستہ حالی سے پریشان - سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔

Damaged road
سڑک کی خستہ حالی
author img

By

Published : May 20, 2021, 4:58 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ میں واقع پیر پورہ وتناڑ نامی علاقے میں سڑک کی خستہ حالی سے گنجان آبادی کو گزشتہ کئی دہائیوں سے پریشانیوں کا سامنا ہے۔ لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے نومبر ماہ میں سڑک کے دونوں اطراف کناروں پر مختلف مقامات پر دیواریں کھڑی کی تھیں، تاہم اُن دیواروں کو کھڑا کرنے میں محکمہ کے ٹھیکیداروں نے ناقص مواد استعمال میں لایا، جس کے باعث سڑک کے کناروں پر کھڑی دیواریں گھس رہی ہیں۔

سڑک کی خستہ حالی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران ان کا سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ثابت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بیماروں کو ہسپتال لے جاتے وقت خستہ حال سڑک سے ہی چارپائی پر اٹھا کر اُنہیں لے جانا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار یہ مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا، تاہم محکمہ کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سال 2020 میں نومبر کے مہینے میں سڑک کے دونوں اطراف کناروں پر مختلف مقامات پر دیواریں کھڑی کی تھیں، تاہم اُن دیواروں کو کھڑا کرنے میں محکمہ کی جانب سے ناقص مواد استعمال ہوا ہے، جس کے باعث سڑک کے کناروں پر کھڑی ہوئی دیواریں دن بہ دن کھسک رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پوست کی کاشت کے خلاف پہلگام کے کئی علاقوں میں مہم

اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر طارق احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ نے مذکورہ علاقے کی رابطہ سڑک کو رواں سال کے پلان میں رکھا ہوا ہے۔

اے ای نے امید جتائی ہے کہ رواں سال میں پیر پورہ کی رابطہ سڑک پر میکڑم بچھایا جائے گا، جس سے مقامی لوگ مستفید ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں سڑک کے کناروں پر کھڑی ہوئی دیواروں میں صحیح مواد استعمال ہوا ہے۔ البتہ دیوار کا تعمیراتی کام نومبر کے مہینے میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سردی بھی کافی زیادہ تھی جس کے باعث مذکورہ دیوار خستہ حالی کا شکار ہوئی ہے۔

طارق احمد کا کہنا ہے کہ وہ دیوار کی نئے سرے سے مرمت کروائیں گے، تاکہ سڑک پر چلنے والے لوگوں کی آمد و رفت بنا کسی خلل کے یقینی بن جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.