ETV Bharat / state

کوکرناگ شاہ آباد سڑک کو کشادہ کرنے پر لوگوں خوش

کوکرناگ ڈورو رابطہ سڑک پر گاڑیاں چلانے والے تجربہ کار ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شاہرہ پر اُن کو گاڑی چلانے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا شاہراہ کو کشادہ کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کا تعمیراتی کام اطمینان بخش اور احسن طریقے سے ہورہا ہے۔

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 3:39 PM IST

کوکرناگ شاہ آباد سڑک کو کشادہ کرنے پر لوگوں خوش
کوکرناگ شاہ آباد سڑک کو کشادہ کرنے پر لوگوں خوش

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ اور حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد کے لاکھوں لوگوں کو ملانے والی رابطہ سڑک پر شدومد سے کام جاری ہے جس پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سال 1967 میں اگرچہ محکمہ تعمیرات عامہ نے کوکرناگ کو ڈورو سے جوڑنے کے لئے رابطہ سڑک کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم شاہراہ تنگ ہونے کے باعث کئی بار سڑک پر حادثات رونما ہوئے ہیں۔ جس کا سدباب کرنے کے غرض سے محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک کو کشادہ کرنے کا اقدام اٹھایا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس سے قبل بھی محکمہ تعمیرات عامہ نے دونوں اسمبلی حلقوں کو جوڑنے کے غرض سے لیسر علاقے سے سڑک کا قیام عمل میں تھا۔ تاہم ہزاروں افراد اس سڑک پر چلنے سے گریز کرتے کیونکہ لیسر سے گزرنے والی سڑک پر اکثر اوقات جنگلی جانور موجود ہوتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ برفباری کے ایام میں شہرہ تنگ ہونے کے باعث نہ صرف راہگیروں کو بلکہ گاڑیوں کے چلنے پھرنے میں بھی کافی مشکلات پیش آتی تھی۔کوکرناگ ڈورو رابطہ سڑک پر گاڑیاں چلانے والے تجربہ کار ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل شاہرہ پر اُن کو گاڑی چلانے میں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا شاہراہ کو کشادہ کرنے کے لئے متعلقہ محکمہ نے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رابطہ سڑک کو کشادہ کرنے کا تعمیراتی کام اطمینان بخش اور احسن طریقے سے ہورہا ہے۔مقامی لوگوں نے رابطہ سڑک کے تعمیراتی کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے قاضی گنڈ ڈیوجن نے لوگوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنا کر نہ صرف لاکھوں لوگوں کی مانگ کو پورا کیا ہے بلکہ شاہراہ سے گزرنے والے مسافروں کا سفر محفوظ بنانے میں بھی کردار نبھایا ہے۔

لوگوں نے متعلقہ محکمہ کا شکریہ ادا کیا ہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.