ETV Bharat / state

ٹرانسفارمر نصب کرنے کے باوجود اسے شروع نہیں کیا گیا

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے ایک دور دراز آتھر نامی علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں محکمہ بجلی نے چھے ماہ قبل ٹرانسفارمر نصب کیا، تاہم مقامی لوگ گزشتہ چھے ماہ سے بجلی ٹرانسفارمر کے شروع کیے جانے کے منتظر ہیں۔

ٹرانسفارمر نصب کرنے کے باوجود اسے شروع نہیں کیا گیا
ٹرانسفارمر نصب کرنے کے باوجود اسے شروع نہیں کیا گیا
author img

By

Published : May 27, 2021, 7:29 PM IST

مقامی لوگوں کو بجلی مہیا کرنے کے لئے یہاں ٹرانسفرمر لگادیے گئے ہیں۔ تاہم محکمہ مذکورہ علاقے کو بجلی کی فراہمی کو واگزار کرنے سے قاصر ہے۔

ٹرانسفارمر نصب کرنے کے باوجود اسے شروع نہیں کیا گیا

200 کمبوں پر مشتمل آتھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں اگرچہ پہلے سے ہی 60 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر کام کر رہا ہے، تاہم مذکورہ ٹرانسفارمر میں اوورلوڈ ہونے کے باعث تکنیکی خرابی آجاتی ہے۔ جسے ٹھیک کروانے کے لئے مقامی لوگوں کو کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ پورا علاقہ کئی ہفتوں تک گھپ اندھیرے میں رہتا ہے.

لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے محکمہ بجلی نے چھے ماہ قبل علاقے میں ایک نیا ٹرانسفارمر لگایا تھا، اگرچہ مذکورہ ٹرانسفارمر علاقے کو بجلی واگزار کرنے کے لئے بلکل تیار ہے تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے شروع نہیں کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ معاملہ محکمہ پی ڈی ڈی کے پروجیکٹ منیجر جاوید احمد ٹاک کی نوٹس میں لایا میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمے کی ٹی ٹی آئی سی ونگ سے ابھی تک کلیئرنس نہیں ملی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ ٹرانسفارمر سے لوگوں کو بجلی مہیا نہیں مل رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں مذکورہ محکمہ کی ونگ سے کلیئرنس مل جائے گی تو وہ جلد ہی ٹرانسفارمر سے مقامی علاقے کو بجلی فراہم کی جائے گی، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.