جشن و تفریح کی یہ تقریب اننت ناگ کے لارکی پورہ میں قائم 19 آر آر کے ہیڈکوارٹرز پر منعقد ہوئی جہاں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکاروں نے مختلف تمدنی و ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔
فوجی افسران و اہلکاروں کے علاوہ تقریب میں آئے مقامی لوگ بھی رنگا رنگ تقاریب سے خوب محظوظ ہوئے۔
سی او 19 آر آر کرنل دھرمیندرا یادو و دیگر افسران کے علاوہ عوامی نمائندوں نے بھی اس موقع پر سال ماضی کی کھٹی میٹھی یادیں اور سال نو کی امیدوں پر روشنی ڈالی اور قیام امن و خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اس طرح کے پروگراموں سے دوریاں ختم ہوتی ہیں۔‘‘
سی او 19 آرآر نے فوج کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مقامی لوگوں کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج عوام کے ہر دکھ سکھ میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔‘‘
تقریب کے اختتام پر فوج کی جانب سے پروگرام میں شامل مقامی لوگوں کو نئے سال کی آمد کے سلسلے میں تحائف سے بھی نوازا گیا۔