ETV Bharat / state

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان ہلاک - جنوبی ضلع اننت ناگ

جنوبی ضلع اننت ناگ کے گاؤں ٹھوکر پورہ سلگام عشمقام میں بدھ کی شام آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا ہے۔

اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 9:33 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گاؤں ٹھوکر پورہ سلگام عشمقام میں بدھ کی شام آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک 25 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت جنید شفیع وانی ولد محمد شفی وانی ساکن ٹھوکر پورہ سلگام کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی بجلی مقتول کے گھر کے قریب ہی گری جس کے نتیجے میں وہ آسمانی بجلی کے اثر کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ کشمیر وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں 15 سے 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.