ETV Bharat / state

کشمیر میں غیر مقامی بے گھر لوگ کیسے گزارتے ہیں سردیوں کے ایام

Life of Homeless People in Kashmir Winter: شدید سردیوں کے دوران وادی کشمیر میں غیر ریاستی، بے گھر باشندے اپنے شب و روز کیسے گزارتے ہیں؟ ایسے غریب اور بے گھر افراد کی صورت حال پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر اشفاق کی خاص رپورٹ۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 1:21 PM IST

Updated : Dec 18, 2023, 3:29 PM IST

شدید سردی میں غیر ریاستی، بے گھر باشندوں کے شب و روز
شدید سردی میں غیر ریاستی، بے گھر باشندوں کے شب و روز
کشمیر میں غیر مقامی بے گھر لوگ کیسے گزارتے ہیں سردیوں کے ایام

اننت ناگ: موسم سرما شروع ہوتے ہی لوگ سردی کا مقابلہ کرنے کے لئے گرم ملبوسات، گرم پانی اور گرمی فراہم کرنے والے مختلف اقسام کے آلات کا انتظام کرتے ہیں۔ تاہم سماج میں ایسے بے گھر اور پسماندہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ جو غریبی کی سطح سے نیچے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں، یہ لوگ مفلسی کے سبب شدید سردی کے قہر سے خود کو محفوظ رکھنے میں قاصر رہتے ہیں۔

اگرچہ وادی کشمیر میں بے گھر لوگوں کی تعداد نا کے برابر ہے تاہم ملک کے مختلف علاقوں سے ہر برس مزدوروں، کاریگروں اور بھکاریوں کی ایک بڑی تعداد روزی روٹی کی تلاش میں وادی کا رخ کرتی ہے۔ ان کا معمول تھا کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی یہ لوگ وادی چھوڑ کر واپس چلے جاتے تھے لیکن گزشتہ چند برسوں سے یہ افراد اب شدید سردیوں میں بھی وادی میں ہی مقیم رہتے ہیں۔

وادی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے سردی کی لہر مسلسل جاری ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ عام لوگ سردی سے بچنے کے لیے اپنے گھروں میں زیادہ تر وقت گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وہیں غربت کے سائے میں اپنی زندگی گزار رہے یہ بے گھر لوگ موسم سرما میں بھی خاص کر رات کے اوقات میں بھی جب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جاتا ہے، جیسے تیسے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جھاڑو بنانے اور کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے کام پر اپنا گزر بسر کرتے ہیں، وہیں ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو بھیک مانگ کر اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نالہ آرپتھ تباہی کے دہانے پر، ماہرین کا اظہار تشویش

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گانجی واڑہ، بنگہ ڈار اور ارنہال سمیت کئی دیگر مختلف مقامات پر جھونپڑیوں میں مقیم غیر ریاستی باشندوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے ان ایم میں وہ اپنے بال بچوں سمیت کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے ان کے بچے بیمار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سردیوں میں اسلئے یہاں ٹھہرنے کو مجبور ہیں کیونکہ انہیں باہر کی ریاستوں میں کام ملنا دشوار ہو رہا ہے، یہاں ان کی اچھی خاصی کمائی بھی ہو رہی ہے اور کام نہ ملنے کے دوران مقامی لوگ ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بعض غیر ریاستی مزدوروں نے کہا کہ سرکار ان کی باز آبادکاری کے لئے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ روزی روٹی کی تلاش میں اپنی ریاست کو چھوڑ کر وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔

Last Updated : Dec 18, 2023, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.