ETV Bharat / state

'ایل جی نےانکاونٹر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی'

author img

By

Published : Jan 1, 2021, 9:56 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے سرینگر میں ہوئے انکاونٹر کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے بدھ کو پیش آئے انکاؤنٹر سے متعلق یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حسنین مسودی نے بتایا کہ ایل جی نے اس معاملے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حسنین مسودی نے بتایا کہ ایل جی کے علاؤہ انہوں محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شلین کابرا اور لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بٹناگر سے بھی اس معاملہ کے متعلق بات کی اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو جنوبی کشمیر کے تین نوجوانوں اعجاز احمد گنائی، اطہر مشتاق وانی اور زبیر احمد لون کو سیکورٹی فورسز نے لاوے پورہ تصادم میں ہلاک کیا تھا۔

'سنہ 2021 میں فرانس۔ بھارت تعلقات مضبوط ہوں گے'

لیکن ہلاک شدگان کے لواحقین نے اس تصادم کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے منگل کو گھروں سے نکلے تھے اور ایک روز میں وہ کیسیے عسکریت پسند بن گئے۔

حسنین مسودی نے بتایا کہ وہ جنوبی کشمیر کا منتخب ممبر پارلیمنٹ اور لوگوں کا نمائندہ ہونے کے ناطے انہوں نے ایل جی اور متعلقہ حکام سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں بتایا کہ لواحقین کے بیانات اور خود پولیس کے متضاد بیانات سے اس مبینہ تصادم سے متعلق شبہات اور شکوک پیدا ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.