ETV Bharat / state

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تیندوے نے دو سالہ بچے کو مار ڈالا

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 11:33 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ علاقے کے چیک ڈڈو علاقہ میں جمعرات کی شام ایک تیندوے نے دو سالہ بچے کو مار ڈالا۔

ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تیندوے نے دو سالہ بچے کو مار ڈالا
ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں تیندوے نے دو سالہ بچے کو مار ڈالا

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہاڑہ میں جمعرات کی شام ایک تیندوے نے حملہ کر کے دو سالہ بچے کو مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے چیک ڈڈو علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب علاقے میں ایک تیندوا نمودار ہوا اور دو سالہ کم سن لڑکے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔
لڑکے کی شناخت برہان ظہور ولد ظہور احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔ تیندوہ بچے کو اس کے گھر کے پاس سے پکڑ کر گھنے باغات میں گھسیٹ کر لے گیا اور جب اہل خانہ اور دیگر مقامی لوگوں نے دیکھا تو شور مچایا۔ لوگوں نے بچے کو تیندوے کے چنگل سے چڑھانے کی کافی کوشش کیں۔ گھر والوں اور مقامی لوگوں نے تیندوے کا پیچھا کیا اور لڑکے کو تشویشناک حالت میں تیندوے کے چنگل سے آزاد کیا، جس کے فوراً بعد بچے کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) بجبہاڑہ لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مزید پڑھیں: Leopard Attack in Anantnag: سلر اننت ناگ میں تیندوے کے حملہ میں 12 افراد زخمی
وہیں اس واقعے سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تیندوے کو پکڑیں ​​تاکہ مستقبل میں اس طرح کا واقع رونما نہ ہو۔ وہیں مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کیا کہ علاقے میں اس طرح کے واقعات متعدد بار منظر عام پر آچکے ہیں لیکن محکمہ جنگلی جانور کو پکڑنے میں ناکام رہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.