مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس علاقے میں چند روز سے ایک تیندوے کا بچہ گھومتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد وائلڈ لائف اہلکاروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور تیندوے کے بچے کو پکڑ لیا۔
وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ نے اپنے جوانوں کو چوکنا رہنے کو کہا ہے کیوںکہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ مزید تیندوے کے بچے اس علاقے میں نکل سکتے ہیں۔