ETV Bharat / state

Lavender Farmers Happy with Snow: وادی میں ہوئی برفباری سے لیونڈر فارم کے ملازمین خوش - برفباری ہونے سے لیونڈر فارم کے کاشت کار خوش

وادی کشمیر کو قدرت نے خوبصورتی کے ساتھ بے شمار نعمتوں سے نواز ہے۔ یہاں بھاری برفباری سے لیونڈر فارم کے کاشت کار و ملازمین خوش ہیں اور امید ہے کہ رواں برس سے زیادہ پیدا ہوگا Lavender Farmers Happy with Snow۔

Lavender Farm employees happy with snowfall in the valley

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 1:29 PM IST

وادی کشمیر کو قدرت نے خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں سیب، اخروٹ، زعفران، مشکہ بدجی چاول اور دیگر چیزیں سر فہرست ہے۔ وہیں یہ بات بھی عیاں ہے کہ ان نعمتوں کو بروئے کار لانے میں یہاں کی زرخیر زمین کا کلیدی رول رہا ہے۔ جموں و کشمیر کی تقریباً 70 فیصدی آبادی کا حصہ زراعت، باغبابی اور دیگر شعبوں کے ساتھ منسلک ہے۔ جو بالواسطہ یا بلا واسطہ اسی سے اپنا روزگار کماتے ہیں Lavender Farm employees happy with snowfall in the valley۔

ویڈیو دیکھیے۔

حکومت کے مختلف ادارے جن میں محکمہ زراعت، شعبہ باغبانی اور دیگر کئی محکموں کی یہی کوشش رہتی ہے کہ کس طرح سے ان شعبوں کو فروغ ملے جس سے جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Lavender Farm employees happy with snowfall in the valley
لیونڈر کی کاشت کاری اس طرح کی جاتی ہے۔

وادی کشمیر کی سر زمین سے اگائی جانے والی کئی چیزیں ایسی ہیں جو بارش اور برفباری پر منحصر ہیں۔ ایسی ہی ایک پیداوار حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے سرہامہ گاؤں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ جہاں پر کئی سال قبل ایک لیونڈر فارم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یہ فارم محکمہ زراعت کی نگرانی میں رہتا ہے، جس کے کارکن لیونڈر کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کلیدی رول نبھا رہے ہیں۔ فارم سے محکمہ زراعت کو سالانہ لاکھوں روپے کا فائدہ ملتا ہے۔

لیونڈر کی کاشت کار برفباری کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لیونڈر کا یہ فارم اونچائی پر قائم ہے، جہاں سخت دھوپ میں پانی کی قلت رہتی ہے۔ فارم میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے یہ بات باعث خوشی ہوتی ہے کہ سرما کے موسم میں جم کر برفباری ہو جائے تاکہ زمین میں نمی کافی دیر تک برقرار رہے۔

لیونڈر کی کھیتی اونچی جگہوں پر ہوتی ہے ۔۔۔۔

فارم کے جونئر اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسر شبیر احمد کے مطابق وہ کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے کہ کب جم کر برفباری ہو جائے، ان کے مطابق برفباری کشمیر کی رونق میں چار چاند لگاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

لیونڈر پر ہوئی برفباری

وہیں لیونڈر فارم کے ریسرچ اسسٹنٹ کمل جی بٹ نے کہا کہ فارم اونچائی پر موجود ہے، جس کے لئے پانی کا ہونا لازمی ہے، لیکن بد قسمتی سے سینچائی کا بہتر نظام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بارشوں اور برفباری کا ہی انتظار رہتا ہے، کیونکہ برفباری سے زمین کے اندر کافی وقت تک پانی کی نمی بنی رہتی ہے، ان کے مطابق تازہ برفباری ہونے سے کسی حد تک یہی امید ہے کہ اس سال لیونڈر کی کاشتکاری میں دگنا اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.