ETV Bharat / state

Larnoo, Kokernag Residents Demand Macadamization: لارنو کے باشندوں کا رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ

کوکرناگ کی گجر بستی لارنو میں کئی بار مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لائے جانے اور محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود سڑک کی میگڈمائزیشن Residents Demand Macadamization of Link Road عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔

Larnoo, Kokernag Residents Demand Macadamization : لارنو کے باشندوں کا رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ

author img

By

Published : May 24, 2022, 3:01 PM IST

کوکرناگ، اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کی گجر بستی لارنو کے لوگوں کی شکایت کی کہ محکمۂ دیہی ترقی نے دراوے -گجر بستی رابطہ سڑک کی تعمیر کرنے کے بعد اس کی میگڈمائزیشن عمل میں نہیں لائی۔ Larnoo, Kokernag Residents Demand Macadamization of Link Roadگجر بستی لارنو کے باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود میگڈمائزیشن نہ کیے جانے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لارنو کے باشندوں کا رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ پختہ سڑک نہ ہونے کے سبب معمولی بارش کے دوران لوگوں کا سڑک پر چلنا پھرنا کافی دشوار ہوجاتا ہے۔ Dilapidated larnoo Kokernag Link Road انہوں نے کہا کہ ’’ایمرجنسی کے دوران خستہ حال سڑک کے باعث بیماروں کو ہسپتال چارپائی یا کندھوں پر اٹھا کر پختہ سڑک تک لے جانا پڑتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث ٹرانسپورٹرز علاقے میں جانے سے کتراتے ہیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ’’کئی بار مسئلہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لائے جانے اور محکمۂ دیہی ترقی کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود سڑک کی میگڈمائزیشن عمل میں نہیں لائی جارہی۔‘‘ انہوں نے محکمۂ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’محکمہ کی جانب سے محض یقین دہانی کی جاتی ہے۔ حکام غریب عوام کے جائز مطالبات کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے محکمۂ دیہی ترقی سمیت ضلع انتظامیہ سے رابطہ سڑک کی میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.