ETV Bharat / state

اننت ناگ: باہی ہلر علاقہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں باہی ہِلر، کوکرناگ علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے مقامی آبادی کو دقتوں کا سامنا ہے۔

اننت ناگ: علاقہ باہی ہلر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 3:35 PM IST

ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے باہی ہِلر علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان پر مقامی آبادی نے انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اننت ناگ: علاقہ باہی ہلر میں بنیادی سہولیات کا فقدان

باہی ہِلر کے عوام نے رابطہ سڑک کی خستہ حالی، سڑک کے کنارے گندگی اور گوبر کے ڈھیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کو لے کر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے 'محض ڈیڑھ کلومیٹر لمبی رابطہ سڑک انتظامیہ برسوں سے تعمیر نہ کر سکی۔'

انہوں نے کہا کہ 'رابطہ سڑک میں مختلف مقامات پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں، جن میں بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔'

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں۔ جبکہ سڑک کے کنارے پر گوبر کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے نہ صرف راہگیروں کو چلنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں، بلکہ گوبر سے خارج ہونے والی بدبو سے علاقے میں وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ ہے۔'

انہوں نے علاقے میں اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’صبح و شام کے وقت اندھیرے کے سبب راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے آر اینڈ بی وائلو سے رابطہ قائم کیا تو وہاں موجود اے ای ای (AEE) نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’فنڈس نہ ہونے کی وجہ سے رواں سال بھی ہلر کے اس باہی نامی علاقے میں میکڈامائزیشن کا کام عمل میں نہیں لایا جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.