ETV Bharat / state

طبی سہولیات کا فقدان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث

جنوبی کشمیر کے کریتھون پنزگام کوکرناگ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ علاقے میں طبی سہولیت کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طبی سہولیات کا فقدان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث
طبی سہولیات کا فقدان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 5:58 PM IST

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے آئے روز طبی سہولیت فراہم کرنے کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں، لیکن زمینی سطح پر وہ دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیت کا فقدان پایا جا رہا ہے۔

طبی سہولیات کا فقدان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث
علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ان کے یہاں کوئی بیمار ہو جاتا ہے، تو انہیں دس کلومیٹر دور کوکرناگ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پیدل جانا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ستم ذریفی تو یہ ہے کہ علاقہ میں معمولی سِر درد کی دوائی ملنا بھی ناممکن ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق موسم سرما میں پورا علاقہ تحصیل ہیڈکوارٹر سے منقطع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں بیمار کو چارپائی پر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ جبکہ درد زہ میں مبتلا خواتین کی داد رسی کرنے والا علاقہ میں کوئی بھی طبی عملہ موجود نہیں ہوتا۔ علاقہ کے پسماندہ لوگوں نے اگرچہ کئی بار حکام کے دروازے کھٹکھٹائے، تاہم ہر بار ان لوگوں کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد خواتین کا راج بھون کوچ کا پروگرام ناکام

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کا بگُل بجتے ہی کئی سیاست دان علاقہ میں ووٹ مانگنے کے لیے نظر آتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی کوئی سیاسی لیڈر اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیتا ہے تو پانچ سال تک وہ غائب ہو جاتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے جب فون پر یہ معاملہ چیف میڈیکل آفیسر مختار احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مذکورہ علاقوں کا سروے کر کے آبادی کے لحاظ سے لوگوں کے لیے طبی سہولیت میسر رکھے گا۔ تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازلہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.