ETV Bharat / state

Woman Dies of Natural Death, Says kin: فرزند کی ناکامی سے نہیں بلکہ قدرتی طور خاتون کی موت ہوئی، لواحقین کا وضاحتی بیان

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 10:05 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ’’بارہویں جماعت میں فرزند کی ناکامی کے باعث حرکت قلب بند ہونے سے خاتون کی موت‘‘ کی خبروں کی اہل خانہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون کی موت قدرتی طور واقع ہوئی۔

a
a

اننت ناگ: گزشتہ دنوں بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں دو تہائی طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی وہیں ایک تہائی کے قریب طلبہ بعض مضامین میں یا کلی طور ناکام قرار دیے گئے، ان ہی نوجوانوں میں جنوبی کشمیر کے کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان بھی شامل ہے جو بارہویں جماعت کامیاب نہ ہو سکا۔ چنانچی بدقسمتی سےاور اتفاقاً اسی روز اس طالب علم کی والدہ کا انتقال ہوا اور کئی میڈیا ایجنسیز نے فرزند کی ناکامی کا باعث حرکت قلب بند ہونے سے خاتون کی موت کی وجہ قرار دیکر خبر نشر کی۔ یہ خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی وائرل ہوئی جس سے متوفیہ کے اہل خانہ خاص کر ان کا فرزند ذہنی کوفت میں مبتلا ہو گیا۔

ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ نیوز وائرل ہونے کے بعد لواحقین نے اعتراض ظاہر کیا اور مختلف نیوز ایجنسیز کے خلاف، غلط خبر نشر کرنے پر، ایف آئی آر درج کرنے کا بھی عندیہ دیا تاہم اہل خانہ نے اس ضمن میں وضاحتی اور تردیدی خبر نشر کرنے کی بھی اپیل کی۔ اس حوالے سے ڈی ڈی سی، ساگم، محمد سلیم پرے نے بھی اس سانحہ پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور ’’غلط خبر نشر کرنے پر‘‘ میڈیا اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بات کہی۔

لواحقین کے مطابق خاتون پہلے سے ہی امراض قلب کا شکار تھی جبکہ وہ کافی وقت سے زیر علاج بھی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جب اسکا بیٹا امتحان کے نتائج کا اعلان سننے کے بعد روتے ہوئے گھر واپس لوٹا تو ان کی والدہ کی طبیعت اتفاقاً ابتر ہوئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ اور اس وجہ سے ان کی وفات کو فرزند کی بارہویں جماعت میں ناکامی کے ساتھ ساتھ جورا گیا، جبکہ متوفیہ پہلے سے ہی امراض قلب میں مبتلا تھی۔

مزید پڑھیں: Heart Diseases in kashmir امراض قلب کے باعث 29 عشارہ 5 فیصد اموات ریکارڈ، تحقیق

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.