ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ انیمل ہسبنڈری پرغفلت کا الزام

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے پنڈوبل وائلو علاقے کی عوام نے محکمہ انیمل ہسبنڈری پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں مویشیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

author img

By

Published : May 26, 2020, 6:35 PM IST

اننت ناگ: محکمہ اینمل ہسبنڈری پر غفلت شعاری کا الزام

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ کوکرناگ کے پنڈوبل وائلو علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کے مویشی مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر مر جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں کافی نقصان ہو رہا ہے۔

مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ محکمہ اینمل ہسبنڈری کی جانب سے علاقہ کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے ’’کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود جائزہ لینے کے لئے علاقہ میں مذکورہ محکمہ کا ملازم روانہ نہیں کیا گیا۔‘‘

لوگوں کے مطابق مویشی بیمار ہونے کے دوران محکمہ اینمل ہسبنڈری کے ڈاکٹر صاحبان علاقہ میں آنے سے منع کرتے ہیں، جس کے سبب آئے روز ان کے مویشی بیماریوں کی زد میں آکر ہلاک ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اینمل ہسبنڈری کا دفتر ان کے علاقہ سے تقریباً پندرہ کلو میٹر دور ہے، جس کی وجہ سے محکمہ اینمل ہسبنڈری علاقہ کو نظر انداز کر رہا ہے۔

انہوں نے سرکار سے علاقہ میں محکمہ اینمل ہسبنڈری کا ایک سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں مزید نقصانات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.