اننت ناگ: گزشتہ کئی ماہ پہلے مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں میں "کسان سمپرک ابھیان، دکش کسان اور کسان ساتھی" کا آغاز کیا۔ ان ابھیانوں کا مقصد کسانوں کو مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری دینا،جو ان کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے بنائی گئی ہیں۔
وہیں اس حوالے سے پیر کے روز حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ون دیولگام علاقہ میں اگریکلچر پروڈکشن ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ کے تحت کسان سمپرک ابھیان پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی سربراہی چیئرپرسین اسپیشل ٹربنر جے اینڈ کے رخسانہ غنی نے کی۔ ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد لون،جبکہ اس دوران محکمہ زراعت کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ باقی منسلک شعبہ جات سے وابستہ عہدیداران بھی موجود رہے۔
اس موقع پر ترقی یافتہ کسانوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کسانوں کو تربیتی پروگرام کے ذریعے مختلف قسم کی جانکاری فراہم کی گی، تاکہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکے، جبکہ سینکڑوں کسانوں کو کسان کریڈیٹ کارڈ کے متعلق بھی جانکاری دی گئی ۔
تقریب میی محکمہ زراعت اور باقی شعبہ جات سے وابستہ کئی عہدیداران نے خطاب کرکے زراعت شعبہ کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا، جبکہ اس دوران مختلف پنچایت سے وابستہ بی ڈی سیز، سرپنچ نے بھی تقریب میں شمولیت کی۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے ایس ڈی اے او عابد علی خان نے کہا چیف اگریکلچر آفیسر اننت ناگ اعجاز حسین ڈار کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اب ایسے پروگرامز دیہی علاقوں میں بھی منعقد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 335 پنچایت حلقے ہیں جن میں یہ پروگرام منعقد کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ 35 پنچایت حلقے بچ رہے تھے جن میں پھر سے یہ پروگرام شروع کیا گیا، جن میں کسانوں کو آگاہ کیا گیا کہ ہالسٹک اگریکلچر پروگرام کے تحت وہ کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Kisan Sampark Abhiyan جموں و کشمیر حکومت کسان سمپرک ابھیان شروع کرے گی
اس موقع پر اسپیشل ٹربنر جے اینڈ کے رخسانہ غنی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جس طرح سے بے روزگاری عروج پر ہے تو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائے اور دوسروں کے لئے بھی روزگار کے مواقے فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام مختلف پنچایت حلقوں میں چلا جارہا ہے ،جس میں لوگوں میں بیداری پیدا ہوگی۔