ETV Bharat / state

ایگریکلچر کمپلیکس مٹن میں کسان میلہ کا انعقاد

اے ڈی سی نے اس موقع پر موجود زرعی برادری کو بھی زراعت سے منسلک جدید ٹیکنالوجی اور نئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی اور متعلقہ محکمہ کے ساتھ تعاون کر کے اسکیموں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔

Kisan mela held at agriculture complex mattan, anantnag
ایگریکلچر کمپلیکس مٹن میں کسان میلہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 12:59 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے "کسان پکھواڑہ" کے تحت محکمہ زراعت اور اس سے منسلک شعبہ جات کے زیر اہتمام ایگریکلچر کمپلیکس مٹن میں ایک کسان میلہ کا افتتاح کیا۔

ایگریکلچر کمپلیکس مٹن میں کسان میلہ کا انعقاد
اس موقع پر غلام حسن شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کا شعبہ یہاں کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور زندگی سے جڑی تمام سرگرمیاں پوری طرح کاشتکار برادری پر منحصر ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس شعبہ پر پوری توجہ دیں اور کاشتکاروں کو اپنی زراعت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے درکار تمام سہولیات فراہم کریں۔اے ڈی سی نے اس موقع پر موجود زرعی برادری کو بھی زراعت سے منسلک جدید ٹیکنالوجی اور نئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی دی۔ اور متعلقہ محکمہ کے ساتھ تعاون کر کے اسکیموں سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔انہوں نے زراعت اور اس سے وابستہ محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا بھی دورہ کیا۔اس موقعہ پر چیف ہارٹیکلچر افسر، ایگریکلچر، پھول بانی و شعبہ زراعت سے جڑے کئی افسران موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.