جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع مٹن علاقے کی معروف مارٹنڈ سوریہ مندر میں دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے مندر میں حاضری دے کر خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔
مقامی کشمیری پنڈت نے بتایا کہ دیوالی کو ہندو مذہب میں خصوصی اہمیت حاصل ہے، ہر برس اس تہوار کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا بھی تہوار کہا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیوالی کا تہوار اس لیے منایا جاتا ہے، کیونکہ بھگوان رام چودہ برس ونواس گزار کرکے ایودھیا واپس آئے تھے، اس کی خوشی میں لوگوں نے اپنے گھروں کو دیئے سے سجاتے ہیں، اسی لیے اس دن دیوالی منائی جاتی ہے اس دن لکشمی کی بھی پوجا کی جاتی ہے۔
مقامی مسلم کے مطابق مٹن کے تمام تہوار اس لیے خاص اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ مزکورہ علاقے میں ہر ایک تہوار ہندو، مسلم اور سکھ ساتھ ساتھ مناتے ہیں، ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
تہوار کے پیش نظر مندر کو برقی قمقمے سے سجایا گیا تھا، جس کی وجہ سے مندر کے چاروں طرف روشنی ہی روشنی تھی، اس موقع پر لوگوں نے چراغ کے ساتھ ساتھ پٹاخے بھی جلائے۔