جنوبی کشمیر کے ایموہ اچھہ بل میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا متاثرین میں اضافے کے بعد اس علاقے کو اگرچہ ریڈ زون قرار دیا گیا ہے لیکن اس علاقے میں ریڈ زون جیسی قدغنیں برائے نام رہ گئی ہیں۔
اگرچہ ریڈ زون علاقوں میں انتظامیہ کی جانب علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کیے جاتے ہے اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی سخت کیا جاتا ہے، لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ لوگ غیر سنجیدہ ہوتے جارہے ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ کی عدم توجہی اور سیکیورٹی انتظامات کے خاطر خواہ انتظامات بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں لوگ بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
لوگوں کے مطابق نہ ہی یہاں پر لاک ڈون سختی سے نافذ کرنے کے لیے سیکورٹی اہلکار نظر آئے اور نہ ہی باقی علاقوں کی طرح یہاں میونسپل کمیٹی کی جانب سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔
آس پاس علاقوں کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ریڈ زون ایریا کو جلد از جلد سیل کیا جائے اور علاقے کی جناب ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو روانہ کیا جائے۔ تاکہ اس وبائی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔