مقامی لوگوں کے مطابق ٹھیکیدار نے دریا سے باجری (کنکریٹ ) نکالنے کی غرض سے بلڈوزر سے باندھ کو کاٹ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران علاقے میں سیلاب کا خطرہ رہتا ہے، جس دوران یہ اہم باندھ ان کے علاقے کو سیلاب سے محفوظ رکھتا ہے۔ لیکن ان کے تحفظ کو درکنار کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے ٹھیکدار نے باندھ کو کاٹ دیا جس کے باعث وہ خطرات میں گھرِ گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور بھی مذکور باندھ کی مرمت کرتے ہیں ۔اور کئی بار حکومت سے باندھ کو مزید مضبوط کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔تاہم باندھ کو مزید مستحکم کرنے کے بجائے اسے نقصان پہنچایا گیا ۔جس کے سبب ان کی بستی خطرے میں آگئی ہے۔
مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریکٹر و بلڈوزر کو ضبط کیا ۔تاہم پولیس و محکمہ فلڈ کنٹرول کی مداخلت کے بعد معاملہ سلجھا لیا گیا اور مذکورہ ٹھیکیدار کو باندھ کی دوبارہ مرمت کرنے کا حکم دیا ۔
مقامی لوگوں نے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔