ETV Bharat / state

ایک ہفتہ میں 113 غیر ریاستی مزدوروں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت - jk updates

گزشتہ چند روز سے خاص کر اینٹ کے بھٹوں پر کام کرنے والے غیر ریاستی مزدور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں وادی میں داخل ہو رہے ہیں، تاہم ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے قبل از وقت قاضی کے لوور منڈا کے مقام پر سیمپل کلیکشن مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں ان مزدوروں سے جانچ کے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔

ایک ہفتہ میں 113 غیر ریاستی مزدوروں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 9:29 PM IST

اننت ناگ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ تقریباً ایک ہفتہ سے 21 جولائی دوپہر تک14،937 غیر ریاستی مزدوروں کے نمونے اکٹھے کیے گئے ہیں جن میں 113 مزدوروں کے کورونا وائرس کے مریض ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور کئی دیگر ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ تاہم ان تمام مریضوں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جن کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ٹرین، ہوائی یا سڑک کے ذریعہ ریاست آنے والے تمام غیر ریاستی مسافروں کو جانچ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے تاہم اس بیچ شکایتیں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ کشمیر پہنچنے والے بیشتر مزدوروں کو مالکان چوری چھپے براہ راست اپنے اینٹوں کے بھٹوں میں پہنچاتے ہیں۔

صحت کے ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کشمیر میں صحت کا بنیادی ڈھانچہ پہلے ہی کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔

لہذا اگر قبل از وقت غیر ریاستی افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد نہیں کر دی گئی تو حالات کافی زیادہ بگڑ سکتے ہیں۔ اس لیے حکومت کو ٹراول پالیسی پر ازسر نو غور کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.