ETV Bharat / state

Juma Prayers in Khiram Dargah اننت ناگ کے کھرم درگاہ میں جمعتہ الوداع کی بڑی تقریب منعقد - جموں و کشمیر کی تازہ خبر

جمعتہ الوداع کے پیش نظر وادی کے مختلف خانقاہوں، درگاہوں اور مساجد میں نماز جمعہ کی بڑی تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جن میں فرزندان توحید نے انتہائی انکساری اور اشک بار آنکھوں سے ماہ بارک رمضان کو وداع کیا۔

juma-prayers-in-khiram-dargah-thousands-of-people-participated
اننت ناگ کے کھرم درگاہ میں جمعتہ الوداع کی بڑی تقریب منعقد
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 9:47 PM IST

اننت ناگ کے کھرم درگاہ میں جمعتہ الوداع کی بڑی تقریب منعقد

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کعبہ مرگ ،بابا حیدر ریشی و دیگر کئی خانقاہوں اور درگاہوں۔ مساجد پر جمعتہ الوداع کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل کھرم میں منعقد ہوئی، جہاں پر عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مرد و خواتین بھی شامل تھیں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
درگاہ کے متصل علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے درگاہ پر حاضری دی اور نماز جمعہ میں شرکت کرکے بارگاہ الٰہی میں سر بہ سجود ہوئے۔مولانا حاجی غلام نبی راتھر نے عید الفطر کے مقاصد ،صدقہ فطر،عشر زکاوت پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب پیش کیا۔نماز سے قبل اور بعد نماز درگاہ میں ختمت المعظمات اور خاص دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا ،جس دوران وادی کی امن سلامتی اور خوشحالی کے لئے خاص دعائیں کی گئیں۔

جمعتہ الوداع کے پیش نظر کھرم درگاہ حضرتبل پر لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی، وادی خاص کر اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے صبح سے ہی درگاہ کی جانب رخ کیا اور درگاہ پر حاضر دے کر نماز جمعہ میں حصہ لیا،وہیں انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں: Jumma Prayers In Jamia Masjid Srinagar عید سادگی سے منائی جائے، میر واعظ مولوی عمر فاروق کا پیغام

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے پر وادی کشمیر کی جامع مسجد ، خانقاہوں ،ا مام بارگاہوں میں عظیم و شان اور روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ۔ سب سے بڑی تقریب تاریخی جامع مسجد سری نگر میں منعقد ہوئی جس میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔بتادیں کہ گزشتہ جمعے کو انتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اسی طرح جناب صاحب صورہ، آثارشریف شہری کلاش پورہ، شیخ حمزہ مخدوم (رح)،دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار،خانقاہ معلیٰ سری نگر میں بھی عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.