اسکل ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر میں تیار کیے جانے والے کرکٹ بلے (Cricket Bat) کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی غرض سے جموں و کشمیر حکومت نے ’’بیٹ مینفکچرنگ کورس‘‘ متعارف کیا ہے۔ JK Admin Introduces Cricket Bat Manufacturing Course انہوں نے مزید کہا کہ اسکل ڈیولپمنٹ کو متعلقہ علاقوں کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینفکچرنگ کورس کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں کو کرکٹ بیٹ تیار کرنے کی تربیت فراہم کی جائے گی JK Skill Development Department Introduces Cricket Bat Manufacturing Course تاکہ عالمی سطح پر کشمیری میں تیار کیے جانے والے کرکٹ بیٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سنگم اننت ناگ میں بیٹ کرافٹنگ کورس کا افتتاح کرنے کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔
اصغر سامون کے ہمراہ Asgar Samoon Visits Anantnagڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا، جنرل منیجر ڈی آئی سی اننت ناگ پیر زادہ ظہور سمیت محکمہ محکمہ و ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔ بعد ازاں اصغر سامون نے لارکی پورہ پالی ٹیکنک کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں: بیٹ انڈسٹری کورونا کی زد میں